29 جون، 2023، 10:56 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 85155098
T T
0 Persons

لیبلز

ایران نے سویڈن کی جانب سے قرآن پاک کی توہین کی مذمت کی ہے

تہران، ارنا- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سویڈن میں قرآن پاک کی تازہ ترین توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے یورپی ملک پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ داری قبول کرے اور اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرے۔

ناصر کنعانی نے جمعرات کے روز کہا کہ آسمانی مقدسات کی بے حرمتی کے اعادہ کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانا، خاص طور پر عالم اسلام کے مقدس ایام اور حج کی عالمی کانگریس میں لاکھوں مسلمانوں کے اجتماع کے دوران، ایک اشتعال انگیز اور ناقابل قبول عمل ہے۔
انہوں نے مذاہب، فرقوں اور مستند مذہبی تعلیمات کے احترام کی سطح کو بلند کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آسمانی کتابوں کی توہین جارحیت، نفرت پھیلانے اور انسانی حقوق کی اصل اقدار کی خلاف ورزی کی ایک مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسمانی صحیفوں کی توہین تشدد، نفرت کا مظہر ہے اور انسانی حقوق کی بنیادی اقدار کے منافی ہے،
کنعانی نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت اور قوم، دنیا بھر کے دیگر مسلمانوں اور آزاد مفکرین کی طرح، اس قسم کی توہین کو برداشت نہیں کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .