سویڈن کی عدالت کی جانب سے قرآن جلانے کیلئے اجتماع کی اجازت نفرت انگیز تقاریر پر اکسانا ہے: ایران

تہران، ارنا - ایران کی عدلیہ کے نائب سربراہ اور انسانی حقوق کمیٹی کے سکریٹری نے کہا ہے کہ سویڈن کی عدالت کی جانب سے قرآن پاک کو جلانے کے لیے جمع ہونے کی اجازت نفرت انگیز تقاریر پر اکسانا ہے۔

کاظم غریب آبادی نے بدھ کے روز اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ سویڈن کی ایک عدالت نے قرآن کو جلانے کے اجتماعات پر پابندی کو اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی سمجھا! یہ عمل تشدد اور نفرت پر اکسانا ہے اور اس کا اظہار رائے کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری اور سیاسی حقوق کا چارٹر سلامتی، نظم، عوامی اخلاق اور دوسروں کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کے لیے آزادی پر پابندیاں عائد کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .