ایرانی وزیر برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور سید حمید سجادی آج صبح یونیسکو کے رکن ممالک کے وزرائے کھیل کے ساتویں اجلاس میں شرکت کے لیے باکو پہنچے جہاں آذربائیجان کے نائب وزیر کھیل اور ایرانی سفیر کے ذریعے سرکاری استقبال کیا گیا۔
ایرانی وزیر کھیل اس اجلاس کے بعد اپنے متعدد ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔
اس سفر میں وزیر کھیل اور نوجوانوں کے مشیر علی رغبتی اور وزارت کھیل اور نوجوانوں کے ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی امور محمد حسن تقی زادہ بھی موجود ہیں۔
آپ کا تبصرہ