22 جون، 2023، 7:42 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85148609
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ کو ایران کے حوالے سے قرارداد 2231 کی خلاف ورزی نہیں کرنی ہوگی: ریابکوف

تہران، ارنا- روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ہمارے لیے یہ بہت اہم ہے کہ امریکہ ایران کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر مکمل عملدرآمد کرے۔

ارنا نے تاس نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ  سرگئی ریابکوف نے آج بروز جمعرات کہا کہ آج ہمارے لیے سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ امریکہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کو مکمل طور پر پورا کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج معاہدے پر دستخط ہوئے لیکن 2015 کو دستخط ہونے والے معاہدے کو بحال نہیں کیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ واشنگٹن اس قرارداد کی واضح خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ریابکوف نے کہا کہ ہم اس تبدیلیوں سے نتائج اخذ کر رہے ہیں۔

تاس نیوز ایجنسی کے مطابق روس،برطانیہ، جرمنی، چین، امریکہ اور فرانس اپریل 2021 سے ویانا میں شروع ہونے والے مذاکرات میں مشترکہ جامع پلان آف ایکشن (JCPOA) کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .