کچھ ممالک میں منجمد ایرانی اثاثوں کی رہائی کے اقدمات فراہم ہو رہا ہے

تہران، ارنا – سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ متعدد ممالک میں منجمد ایرانی فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں اور باقی کی رہائی کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

یہ بات محمد مخبر نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ بعض ممالک میں منجمد ایرانی اثاثوں کو رہا کر دیا گیا ہے اور باقی کی رہائی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
مخبر نے کہا کہ ہم نے اگست 2021 میں ماہانہ مہنگائی 59.6 فیصد کے ساتھ اپنا کام شروع کیا، جس پر حکومت اس رجحان کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی، اور اسے کم کر کے 39.9 فیصد کر دیا، اور اس کے بعد، سال کے لیے کل افراط زر 46 فیصد تک پہنچ گئی۔
انہوں نے مہنگائی پر قابو پانے کو حکومت کے اہم منصوبوں میں سے ایک قرار دیا۔
سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا کہ رواں ایرانی سال کے آغاز سے پروڈیوسر اور صارفین کی افراط زر میں کمی آئی ہے اور یہ کمی جون میں زیادہ نمایاں ہوگی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .