ایرانی شوٹر نے 2023 ایشیا تیر اندازی کپ میں طلائی تمغہ جیت لیا

تہران، ارنا - ایرانی شوٹر محمد صالح پالیزبان نے طلائی تمغہ جیت لیا اور سنگاپور 2023 ایشیا کپ کے تیسرے مرحلے میں پہلے نمبر پر آگئے۔

آخری مرحلے میں، پالیزبان نے مردوں کے کمپاؤنڈ فائنل میں اپنے ملائیشین حریف کو 148-147 سے شکست دی اور 2023 ایشیا تیر اندازی کپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔
اس سے قبل سیمی فائنل مرحلے میں پالیزبان نے کمپاؤنڈ میں اپنے بھارتی حریف کو 150-146 سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
ایشیا کپ 2023 تیر اندازی لیگ 3 کا انعقاد سنگاپور میں 5-10 جون کو ہوا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .