یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے ہفتہ کے روز اپنی بیلجیئم ہم منصب ہاجا لحبیب کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں بیلجیم کے کردار کو دیکھتے ہوئے امید کی جا سکتی ہے کہ باہمی احترام کے تحت اہداف پر مبنی اور موثر مذاکرات کا قیام اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی جماعتوں کے ایجنڈے میں شامل ہو گا۔
امیرعبداللہیان نے دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی مشترکہ کوششوں کے نتیجہ پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
بیلجیئم کی وزیر خارجہ نے اپنی طرف سے یورپی قیدیوں کے مسئلے کے حل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون کو سراہا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس گفتگو کے بود ٹوئٹر پیج میں کہا کہ ایران ایک مکمل طور پر محفوظ ملک ہے اور یورپی سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقام ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اگر کچھ یورپی شہریوں کا غیر ملکی سیکورٹی سروسز کے ذریعے استحصال نہیں کیا جاتا ہے تو انہیں حراست میں لینے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور یورپ یورپی یونین میں بیلجیم کے کردار کے ذریعے اہداف پر مبنی، موثر مذاکرات قائم کر سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
-
ایرانی اور بیلجیئم وزرائے خارجہ کا دونوں ممالک کے تعلقات میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی بیلجیئم ہم منصب کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات…
-
ایران اور بیلجیم کے درمیان تعمیری تعامل کے تسلسل کیلیے دیرینہ تعلقات ایک اچھی بنیاد ہیں: ایرانی وزیر خارجہ
تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور بیلجیئم کے درمیان دیرینہ تعلقات کو دو طرفہ تعمیری…
-
نائب ایرانی عدلیہ برائے بین الاقوامی امور:
دو ایرانی اور ایک ڈنمارک کے شہری کو رہا کردیا گیا
تہران، ارنا – نائب ایرانی عدلیہ کے سربراہ برائے بین الاقوامی امور اور انسانی حقوق کمیٹی کے…
آپ کا تبصرہ