13 مئی، 2023، 3:03 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85110148
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی ٹیم کی ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی

تہران، ارنا - ایران کی قومی ٹیم نے ایشیائی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ازبکستان اور چین کو شکست دے کر 635 پوائنٹس حاصل کر کے ٹائٹل جیت لیا۔

جنوبی کوریا نے ایشین چیمپئن شپ کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں کی میزبانی 3 مئی سے آج ہفتہ تک کی۔
اس ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایرانی قومی ٹیم نے 635 پوائنٹس کے ساتھ ایشیائی چیمپئن شپ جیت لی، ازبکستان 631 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور چین 608 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ایرانی ٹیم نے ان مقابلوں میں دو طلائی تمغے، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے جیت لئے۔
خواتین کی قومی ٹیم نے اس سال بھی پانچ نمائندوں کے ساتھ یہ معرکہ آرائیاں کیں اور ایرانی کیھلاڑی "فاطمہ کشاورز" نے دو کانسی کے تمغے جیت لئے۔
ایران کی مردوں کی ویٹ لفٹنگ ٹیم 2022 ایشین چیمپئن شپ میں 630 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .