ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے لبنانی ہم منصب کی دعوت پر بدھ کے روز بیروت کا دورہ کیا۔ انہوں نے لبنانی حکام سے ملاقات کے بعد اپنے وفد کے ہمراہ استقامتی تنظیم حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے بھی ملاقات کی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان کے عبوری وزیر اعظم نجیب میقاتی، اسپیکر نبیہ بری اور وزیر خارجہ عبد اللہ بوحبیب سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ اور لبنانی پارلیمنٹ کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کی۔
آپ کا تبصرہ