یہ بات بریگیڈیئر جنرل محمد رضآ اشتیانی نے جمعرات کو نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر پہنچنے کے موقع پر کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پہلی بار شنگہائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔
جنرل آشتیانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس اجلاس میں اسلامی حکومت کی پالیسیوں کے مطابق اپنے موقف کو واضح کرے گا، خاص طور پر بعض ممالک کے ساتھ یکطرفہ تعلقات اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے جیسے مسائل کے میدان میں۔
انہوں نے کہا کہ شنگہائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس قومی استعداد اور اقتصادی، عسکری، ثقافتی، سماجی اور دیگر شعبوں میں اپنے موقف کو بیان کرنے کا موقع ہو گا اور اسی تناظر میں ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے لئے دوسرے ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
شنگہائی کوآپریشن آرگنائزیشن (SCO) ایک یوریشیائی بین حکومتی تنظیم ہے جو کثیر الجہتی سلامتی، اقتصادی اور سیاسی تعاون کے لیے بنائی گئی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

تہران، ارنا - ایرانی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ شنگہائی تعاون تنظیم علاقائی اور عالمی پیشرفت کے اہم ترین مراکز میں سے ایک ہے اور ایران یکطرفہ ازم کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو مضبوط بنائے گا۔
متعلقہ خبریں
-
ایران شنگہائی تعاون تنظیم کے نقل و حمل کے منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے: سینئر سفارت کار
تہران، ارنا – نائب ایرانی وزير خارجہ برائے اقتصادی امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شنگہائی…
-
شنگہائی تعاون تنظیم میں ایران کی مکمل رکنیت کا جوش سے انتظار کرتے ہیں: پاکستان
تہران - ارنا - پاکستانی وزیر خارجہ نے شام اور جمہوریہ آذربائیجان کی ایک نئے ڈائیلاگ پارٹنر…
آپ کا تبصرہ