25 اپریل، 2023، 3:18 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85092415
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور سعودی عرب کے درمیان تجارت شروع ہو گئی ہے: ایرانی وزیر صنعت

تہران، ارنا – ایران کے وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت نے تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تجارت شروع ہوگئی ہے۔

یہ بات سدی رضا فاطمی امین نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب میں ایرانی سامان کا داخلہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

بلاشبہ یہ بحث تفصیلی وضاحت کی متقاضی ہے لیکن ایران اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کے آغاز کے ساتھ ہی وزارتِ صنعت میں ہمارے ساتھیوں نے برآمدات کے عمل کو شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ"حسین امیرعبداللہیان" اور "فیصل بن فرحان" نے جمعرات 6 اپریل کو چین میں ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی۔ 2016 کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی یہ پہلی ملاقات ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .