25 اپریل، 2023، 1:19 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85092238
T T
0 Persons

لیبلز

قازق وزیر اعظم کل ایران کا دورہ کریں گے

25 اپریل، 2023، 1:19 PM
News ID: 85092238
قازق وزیر اعظم کل ایران کا دورہ کریں گے

تہران، ارنا - ایران ٹریڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی ایشیا، روس اور قفقاز امور نے کہا ہے کہ کل 26 اپریل کو قازقستان کے وزیر اعظم ایران کا دورہ کریں گے۔

رحمت اللہ خرمالی نے کہا کہ کل 26 اپریل کو قازقستان کے وزیر اعظم ایران کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قازقستان کے وزیر اعظم کے دورہ ایران سے قبل ایران ٹریڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی ذمہ داری کے تحت ایران –قازقستان کے تجارتی مواقع کی کانفرنس منعقد ہوئی۔

خرمالی نے کہا کہ یہ کانفرنس تجارتی تبادلوں کے حجم کو بڑھانے اور ایرانی اور قازق کمپنیوں کی صلاحیتوں اور قابلیتوں کو متعارف کرنے کے مقصد سے منعقد ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں تجارتی تبادلوں کی تازہ ترین صورتحال، بینکنگ تعاون کی توسیع، برآمدات اور لاجسٹک انفراسٹرکچر کی ترقی اور ایرانی اور قازق کمپنیوں کے درمیان مزید تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .