رحمت اللہ خرمالی نے کہا کہ کل 26 اپریل کو قازقستان کے وزیر اعظم ایران کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ قازقستان کے وزیر اعظم کے دورہ ایران سے قبل ایران ٹریڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی ذمہ داری کے تحت ایران –قازقستان کے تجارتی مواقع کی کانفرنس منعقد ہوئی۔
خرمالی نے کہا کہ یہ کانفرنس تجارتی تبادلوں کے حجم کو بڑھانے اور ایرانی اور قازق کمپنیوں کی صلاحیتوں اور قابلیتوں کو متعارف کرنے کے مقصد سے منعقد ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں تجارتی تبادلوں کی تازہ ترین صورتحال، بینکنگ تعاون کی توسیع، برآمدات اور لاجسٹک انفراسٹرکچر کی ترقی اور ایرانی اور قازق کمپنیوں کے درمیان مزید تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ