اس ریلی میں علامہ سید ابراہیم رئیسی کی موجودگی کا عوام نے خیر مقدم کیا اور انہوں نے صدر کے ساتھ ’’ امریکہ مردہ باد‘‘ اور ’’ اسرائیل مردہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔
صدر رئیسی نے مختصر الفاظ میں کہا کہ یوم القدس مارچ میں شرکت کا پیغام امت اسلامیہ کی یکجہتی کا اعلان کرنا ہے اور ناجائز صیہونی ریاست اور علاقے کی حکومتوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش سلامتی کی تعمیر نہیں ہے اور نہ ہو گی۔
اس سال ایرانیوں نے تہران اور تمام شہروں اور دیہاتوں میں مقامی وقت کے مطابق 10 بجے زبردست اور شاندار مظاہرے شروع کر دیے۔
ایرانی عوام نے القدس اور غزہ کی پٹی کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے جو صیہونی حکومت کے مظالم اور محاصرے کا شکار ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت تہران میں عالمی یوم القدس کی ریلی میں شریک لوگوں کے ہجوم میں شامل ہو گئے۔
متعلقہ خبریں
-
ایران بھر میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں کا آغاز
تہران، ارنا - ایرانی عوام نے فلسطینی کاز کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے عالمی یوم القدس کی ریلیوں…
-
عالمی یوم القدس کے موقع پر مزاحمت کے محور کے ممالک میں بحری پريڈ کا انعقاد ہوگا
تہران، ارنا - انتفاضہ اور بیت المقدس کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس…
آپ کا تبصرہ