9 اپریل، 2023، 5:17 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85078301
T T
0 Persons

لیبلز

ایشیائی تشخص کی بحالی سے خطے اور دنیا میں امن و استحکام آئے گا: ایرانی اعلی مذاکراتکار

تہران، ارنا – نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے ممالک کے درمیان تعلقات میں حالیہ پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایشیائی تشخص کی بحالی سے خطے اور حتی دنیا میں امن و استحکام آئے گا۔

یہ بات علی باقری کنی نے جاپانی وزارت خارجہ کے نائب کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

ایران اور جاپان کی وزارت خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیسواں اجلاس ہفتہ 8 اپریل کو تہران میں منعقد ہوا۔

تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود نے ایران کی وزارت خارجہ کے سیاسی نائب علی باقری اور جاپان کی وزارت خارجہ کے سینئر سیاسی نائب یامادا کی سربراہی میں شرکت کر کے ایران اور جاپان کے درمیان تعلقات کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی مختلف صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور ٹوکیو کے درمیان تعاون کا فروغ دونوں ممالک کے مفادات کے تحفظ کے علاوہ امن و استحکام کا ایک پلیٹ فارم ہے اور کسی بھی فریق کے مفادات کو خطرہ نہیں ہے۔

باقری نے ایشیا میں دونوں ممالک کے تاریخی پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کے ممالک کے درمیان تعلقات میں حالیہ پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایشیائی تشخص کی بحالی سے خطے اور دنیا میں امن و استحکام آئے گا۔

ایرانی سفارتکار نے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کا ذکر کرتے ہوئے تمام حکومتوں بالخصوص مغربی حکومتوں کی جانب سے اس جرائم کے روکنے کیلیے اقدامات اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان جرائم کی واضح مذمت وہ کم سے کم اقدام ہے جو مظلوم فلسطینی عوام کے دفاع اور کئی مغربی طاقتوں کے مفادات اور پالیسیوں کی قید سے انسانی حقوق کی آزادی کے لیے اٹھائے جا سکتے ہیں۔

اس ملاقات میں چینی سفارتکار نے بھی دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جاپان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے اور مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .