حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کے روز چین کے دارالحکومت بیجنگ میں فیصل بن فرحان کے ساتھ بات چیت کی تاکہ گزشتہ ماہ اعلان کردہ تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے مواد کو فعال کیا جا سکے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی باضابطہ بحالی کی توثیق کی اور دونوں ممالک کے سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو دوبارہ کھولنے کے اقدامات اور دو طرفہ تعلقات کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ ملاقات عبداللہیان اور ان کے سعودی ہم منصب کے درمیان رابطوں سے قبل ہوئی، جس میں بیجنگ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اگلے اقدامات اور تہران اور ریاض کے درمیان سابقہ معاہدوں کو فعال کرنے کا طریقہ کار شامل تھا۔
سعودی عرب اور ایران نے چینی سرپرستی میں اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا جو 7 سال قبل منقطع ہو گئے تھے۔ دونوں ممالک اور چین نے 10 مارچ کو ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ معاہدے پر 60 دن کے اندر عمل درآمد کر دیا جائے گا۔
سہ فریقی بیان میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان تمام مشترکہ معاہدوں کو فعال کرنے پر زور دیا گیا جن میں سیکورٹی تعاون کا معاہدہ اور معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، سائنس، ثقافت، کھیل اور نوجوانوں کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ