حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ہمراہ وفد جمعرات کے روز چینی دارالحکومت بیجنگ میں بن فرحان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ دوطرفہ تعلقات کی باضابطہ بحالی، دونوں ممالک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے انتظامی اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس سفر کے دوران امیرعبداللہیان اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گےجس میں دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ