29 مارچ، 2023، 3:19 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85069185
T T
0 Persons

لیبلز

خطے میں جیو پولیٹکس میں کسی بھی تبدیلی کو مسترد کرتے ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

ماسکو، ارنا- ہمارے ملک کے وزیر خارجہ نے کہاہےکہ ہم کسی بھی جواز کے ساتھ خطے میں جیوپولیٹکس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بات ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی تبدیلی کو مسترد کرتے ہیں اور ہمارے یقین ہے کہ مختلف فریقوں کو اس مسئلے سے بات چیت اور سیاسی حل کے ذریعے نمٹنا چاہیے۔

امیر عبداللہیان نے بتایا کہ ان مذاکرات میں، ہم نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور طویل مدتی تعاون پر دستخط کرنے کے معاہدوں کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا، اور ہم آخری مرحلے میں ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں اس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے مسٹر لاوروف کی میزبانی کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم قفقاز کے خطے میں طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات اور باہمی صلاح و مشورے سے مسائل حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس سلسلے میں مستقبل قریب تہران میں اجلاس منعقد ہوگا جس کے نتیجے میں مسائل اور تنازعات کا صلح آمیز حل نکلنے کی امید ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خطے کے تنازعات کو طاقت کے ذریعے حل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کی جغرافیائی سیاست میں کسی بھی تبدیلی کے عمل کو مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط مستحکم کرنے کے حوالے کہا کہ ایران چین کے ساتھ وسیع اور پیشرفتہ تعلقات چاہتا ہے۔ ہم خطے اور بین الاقوامی سطح پر امن و امان کے مسائل حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اسی لئے عالمی سطح پر امن اور صلح برقرار کرنے کے لئے چینی صدر کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

امیر عبداللہیان نے چار ملکی اجلاس کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اور روس کے اعلی حکام سے اجلاس کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے۔ اگلے ہفتے ایران، روس، ترکی اور شام کے نائب وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس کا اصلی مقصد شام اور ترکی کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانا ہے۔ اس سلسلے کی دوسری نشست میں چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔

امیر عبدالللہیان نے حالیہ دنوں میں امریکہ کی جانب سے شام میں ایران پر لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹھوس ثبوت پیش کرنے کے بجائے بے بنیاد الزامات لگانا امریکہ کی پرانی عادت ہے۔ ایران کسی کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتا ہے۔ ہمارا کردار ہمیشہ تعمیری رہا ہے اور امریکہ کو واضح اور دوٹوک جواب دیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .