14 مارچ، 2023، 3:13 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85057295
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ نے شام میں داعشی دہشت گردوں کو اپنےدو بیس کیمپوں میں منتقل کردیا

تہران، ارنا - المیادین ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ امریکہ نے داعشی دہشتگردوں کی باقیات کو شام میں اپنے دو بیس کیمپوں میں منتقل کردیا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام میں موجود امریکہ نے تقریبا150 داعشی دہشتگردوں کو شام کے دیر الزور شہر کے قریب الشدادی اور العمر کے بیس کیمپوں میں منتقل کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان داعشی دہشتگردوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جن دہشتگردوں کو شام کے شمال مشرق میں واقع جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

 یہ جیلیں ''سیرین ڈیموکریٹک فورسز" (SDF) کے نام سے مشہور مسلح گروپ جسے امریکی حمایت حاصل ہے، کے کنٹرول میں ہیں۔

 دسمبر 2017 سے شام میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے بعد، امریکی افواج نے براہ راست اس گروہ کی جگہ لے لی اور انہوں نے اسی وقت سے داعش کی بجائے شام کا تیل نکالنا اور چوری کرنا شروع کر دیا۔

شامی حکومت نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ شام کے مشرق اور شمال مشرق میں موجود ان مسلح گروپ اور امریکیوں کا مقصد تیل کی لوٹ مار کے علاوہ کوئی اور چیز نہیں ہے اور ان کی موجودگی غیر قانونی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

https://twitter.com/IRNA_Urdu

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .