متحدہ عرب امارات میں 14ویں بین الاقوامی گراں پری مقابلوں کے آخری دن میں ایران کی ٹریک اینڈ فیلڈ ٹیم نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 طلائی، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔
ان مقابلوں میں حامد امیری نے چاندی کا تمغہ، ہاشمیہ متقیان نے طلائی تمغہ اور زینب مرادی نے چاندی کا تمغہ اور پرستو حبیبی نے بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
ان مقابلوں میں معذور ایرانی کھیلاڑیوں نے 5 طلائی ، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
ایرانی بلائند کھیلاڑیوں کی ٹیم نے بھی ان مقابلوں میں 3 چاندی کے تمغے حاصل کیے۔
اس مقابلوں میں 66 ممالک کے 700 کھلاڑیوں نے حصہ لیاتھا۔
آپ کا تبصرہ