23 فروری، 2023، 12:35 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85038515
T T
0 Persons

لیبلز

قرآن کی توہین تمام آسمانی کتابوں کی توہین ہے: آیت اللہ رئیسی

تہران، ارنا –  ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے کی پناہ گاہ قرآن ہے اور دشمن اس شعبے میں ناکام ہوگیا ہے اسی لیے وہ قرآن کی توہین کرکے اپنی نفرت ظاہر کرنا چاہتا ہے۔

یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز 39 ویں بین الاقوامی مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری عزت طاقت اور ایکتا کا راز قرآنی تعلیمات پر توجہ میں مضمر ہیں اور اگر سبھی کتاب خدا قرآن کریم کی پناہ میں آ جائیں تو پھر مایوسی، ناکامی اور فرسودگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ایرانی صدر نے قرآن کریم اور نبی کریم (ص) کی ذات کو ہر دور اور پوری بشریت کے لئے باعث ہدایت و نورانیت اور بشریت پر اللہ کا احسان قرار دیا تاہم یہ بھی کہا قرآن سے صرف پرہیزگار ہی فائدہ اٹھا پاتے ہیں۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دشمنان اسلام اپنی ناکامی و ناتوانی کی بنا پر قرآن پاک کی اہانت کرتے ہیں اور یہ انکی بے بسی کی انتہا کا منھ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ قرآن کریم کی منشأ ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جو نہ تو کسی پر ظلم کرتا ہو اور نہ ظلم کے سامنے جھکتا ہو۔

ایرانی صدر نے بتایا کہ ہمارے معاشرے کی پناہ گاہ قرآن ہے اور دشمن اس شعبے میں ناکام ہوگیا ہے اسی لیے وہ قرآن کی توہین کرکے اپنی نفرت ظاہر کرنا چاہتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .