رواں سال سے اب تک 4 ملین سیاحوں نے جزیرے قشم کا رخ کیا ہے

قشم۔ ارنا- قشم فری زون اتھارٹی کے سی ای او نے کہا ہے کہ  اس علاقے میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں چار گنا اور ملکی سیاحوں کی تعداد میں 60 فیصد اضافے کا  اضفہ ہوا ہے اوراس سال کے آغاز سے فروری کے آخر تک، اس جزیرے پر 4 ملین سے زائد سیاحوں نے سفر کیا ہے، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، افشار فتح اللہی نے قشم کی ترقی کے مرکز میں تہران یونیورسٹی کے اکائیوں کے انتظامی اور مالی معاونین کے اجلاس میں کہا کہ جزیرہ قشم، آبنائے ہرمز میں اپنی موجودگی اور منفرد سیاحت اور اقتصادی صلاحیتوں کی وجہ سے، خاص طور پر تیل اور توانائی کے شعبے میں، ملک کے تجارتی تعلقات اور قومی معیشت کی ترقی کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جزیرہ قشم میں سیاحت کی صنعت کی ترقی کے لیے مناسب صلاحیتیں اور پلیٹ فارمز موجود ہیں اور اس میدان میں مقامی کمیونٹی کا تعاون اس میدان کی تیز رفتار ترقی میں مدد دے سکتا ہے۔

انہوں نے اس جزیرے کی اقتصادی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی میدانوں میں قدرتی توانائی کے وسائل کے علاوہ بین الاقوامی پانیوں سے قربت اور آبنائے ہرمز کے راستے ہزاروں بین الاقوامی بحری جہازوں کی سالانہ آمدورفت کی وجہ سے بھی اس جزیرے میں بنکرنگ کے شعبے میں اچھی صلاحیت موجود ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں اس صلاحیت کو استعمال کرنا ممکن ہو گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .