20 فروری، 2023، 12:33 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85034850
T T
0 Persons

لیبلز

گزشتہ 10 سالوں کی طرح چین بدستور ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے

تہران، ارنا - چین کی وزارت تجارت کے مطابق یہ ملک گزشتہ 10 سالوں کی طرح ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

چینی نیوز ایجنسی شن ہوا کے مطابق چین کی وزارت تجارت کے ترجمان شو جوتینگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2022 کو ایران اور چین کے درمیان تجارت کا حجم  15.8ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد اضافہ ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم ر‏ئیسی نے گزشتہ ہفتے کے دوران اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر چینی دارالحکومت بیجنگ کا دورہ کیا تھا۔

شو جوتینگ نے کہا ہے کہ اس دورے کے دوران تہران اور بیجنگ نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .