28 فروری، 2015، 1:09 PM
News ID: 2845495
T T
0 Persons
ایران اور چین کے درمیان 2014 میں تجارتی سطح 51 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی

بیجنگ - ارنا - چینی کسٹمز نے اپنی ایک سالانہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان 2014 میں تجارتی تعلقات اور تبادلوں کی سطح 51 ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے.

چين كے محكمہ كسٹمز نے فروري ميں جاري كردہ اپني رپورٹ ميں مزيد كہا كہ گزشتہ 2014 كے سال كے دوران تہران اور بيجنگ كے درميان 51850000000 ڈالر كي تجارت ہوئي جس ميں 2013 كے مقابلے ميں قابل قدر اضافہ ہوا ہے.



2014 كے سال ميں چين نے 24 ارب ڈالر سے زائد مصنوعات اسلامي جمہوريہ ايران كو برآمد كيں اور اس كے مقابلے ميں ايران نے 27 ارب ڈالر كي ماليت كي مصنوعات چين كو برآمد كيں.



ايران اور چين كے درميان بڑھتے ہوئے اقتصادي تعلقات اور مختلف شعبوں ميں تعاون كو مد نظر كرتے ہوئے گزشتہ سالوں كے مقابلے ميں دوطرفہ تعلقات ميں 72 فيصد اضافہ ہوا ہے.



چيني كسٹمز كے مطابق؛ تہران اور بيجنگ كے درميان 2013 ميں تجارتي سطح 39540000000 ريكارڈ كي گئي.



274
0 Persons