اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے 89ویں بحری بیڑے کو گزشتہ روز کنارک بندرگاہ سے اپنے مشن روانہ کیا گیا۔
ابھی صورتحال میں 86ویں اور 88ویں بحری بیڑے عالمی پانیوں میں اپنے مشن اور نیویگیشن پر سرگرم ہیں۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ مکران اور دنا ڈسٹرائر پرمشتمل 86ویں بحری بیڑہ جو 360 فلیٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے ستمبر سے اپنے مشن کا آغاز کیا ہے اور اپنے مشن کے اختتام کے موقع پر آبنائے پانامہ سے گزر کرکے زمین کا چکر لگائے گا۔
البرز ڈسٹرائر نے 88 فلوٹیلا کی شکل میں ایک مہینے سے پہلے خلیج عدن میں بحری جہازوں کے حفاظت کے لئے اپنے مشن کا آغاز کیا ہے۔
ٹنب ایمفیبیئس جہاز اور بندر عباس لاجسٹک جہاز بطور جنگی، انٹیلی جنس اور تربیتی گروپ 89 کو نوشہر کی امام خمینی آفیسر یونیورسٹی (رہ) کے طلباء کے لیے انٹرن شپ کے مشن کے ساتھ کل کنارک بندرگاہ سے بین الاقوامی کھلے پانیوں کے لیے روانہ کیا گیا۔
ایرانی فوجی بحری جہازوں کو پہلی بار 2010 میں بحری قزاقوں کے ساتھ نمٹنے کے لئے خلیج عدن اور آبنائے باب المندب بھیج کیا گیا۔
اس فورس کے متعدد میرین رینجرز کے ساتھ ان فلوٹلوں کی موجودگی کئی بار ان قزاقوں کے ساتھ جھڑپوں اور ایرانی اور غیر ملکی جہازوں کو بچانے کا باعث بنی۔
بحیرہ احمر جیسے دیگر سمندروں کے لیے اس طرح کے خطرات کے دائرے میں توسیع کے ساتھ ہی فوج کے بحری بیڑوں کے مشن کے علاقے میں بھی توسیع ہوئی ہے اور اب ایرانی بحری فوج کے جہاز کم از کم ایک بار کرہ ارض کے اہم ترین سمندری علاقوں کا سفر کر چکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
تہران، ارنا – ایرانی 89ویں بیڑے کو مشن بھیجنے کے ساتھ بحریہ کے پاس بیکوقت تین بیڑے عالمی پانیوں میں موجود ہیں جسے دور مشنوں میں ایرانی بحریہ کی طاقت کو مظاہرہ کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ایرانی فوجی بحریہ کے 86ویں بیڑے کی دنیا بھر میں سفر کے مشن کا آغاز
تہران۔ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی بحریہ کے کمانڈر نے دنیا کی تمام اقوام کے لیے امن…
-
اقوام متحده کی تجارت اور ترقی کی کانفرنس نے رپورٹ دی؛
عالمی سمندری تجارت میں ایران کی 22 ویں پوزیشن برقرار/ ایرانی جہازرانی بیڑا اٹلی اور فرانس سے بڑا ہے
تہران۔ ارنا۔ اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی کانفرنس نے 2022 میں ایران کے بحری بیڑے کی صلاحیت…
آپ کا تبصرہ