ایرانی سپریم لیڈر کا صنعتی صلاحیتوں کی نمائش کا دورہ

تہران، ارنا – قائد اسلامی انقلاب نے صنعتی صلاحیتوں کی نمائش کا دورہ کیا۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتہ کے روز امام خمینی کے حسینیہ میں اس نمائش کا دورہ کیا۔
اس منعقدہ نمائش میں صنعت، کان کنی اور تجارت، توانائی، تیل، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت خانوں نے اپنی صنعتی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

یہ نمائش رواں ایرانی سال کے نعرے "پیداوار، اختراع اور روزگار" کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ یہ نمائش کان کنی اور ایکسپلوریشن، الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیونیکیشن، ایرو اسپیس اور سیٹلائٹ، آٹوموٹو، زرعی اور فوڈ پروسیسنگ، ریل، سڑک، سمندری اور فضائی نقل و حمل، ہاؤسنگ، تیل اور پیٹرو کیمیکل، گھریلو آلات، ٹیکسٹائل، آبی زراعت، واٹرشیڈ مینجمنٹ، بجلی اور پاور پلانٹ، ڈیم کی تعمیر اور پانی کے انتظام کے منصوبے، معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی صنعتوں جیسے شعبوں میں ملکی مواقع کی نمائش کرتی ہے۔
ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت سید رضا فاطمی امین نے ایرانی سپریم لیڈر کو اس نمائش کے دورے کے موقع پر مختلف شعبوں میں ملک کی صنعتی صلاحیتوں کی وضاحت کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .