ملک کی اقتصادی شرح نمو 5 فیصد سے تجاوز کر گئی: ایرانی حکومتی ترجمان

پیشوا، ارنا - ایرانی حکومت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا ہے۔

یہ بات علی بہادری جہرومی نے  جمعہ کی شام تہران کے شہر پیشوا میں منعقدہ ایک اجلاس میں کہی۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف 44 سالہ میڈیا جنگ پر دشمنوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک نے پروپیگنڈے اور سازشوں کے باوجود سائنسی، تکنیکی، دفاعی، طبی اور عسکری شعبوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
بہادری جہرمی نے کہا کہ ایرانی قوم گزشتہ چار دہائیوں کے دوران ملک کے خلاف تمام دباؤ اور پابندیوں کے باوجود مضبوط رہی ہے۔
انہوں نے 19 COVID ویکسینز کی تیاری میں ایران کی کامیابی کو سراہا۔ وہ کامیابی جس کی وجہ سے ملک غیر ملکی مصنوعات سے آزاد ہوا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .