یہ بات حسین امیر عبداللہیان نےمنگل کے روز ازبکستان کے دارالحکومت میں ای سی او کی وزراء کونسل کے 26ویں اجلاس کے موقع پر ایشیا میں تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (CICA)کے سکریٹری جنرل 'کایرات ساری باری' کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سیکا تنظیم کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور آستانہ سربراہی اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی موجودگی اور سیکا تنظیم کی حمایت کے لیے باہمی تعاون کے فروغ کی علامت ہے۔
امیر عبداللہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے آئندہ تین مہینوں میں ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کی کانفرنس کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کے لیے آمادگی کا بھی اعلان کیا۔
کایرات ساری باری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران (CICA) تنظیم کے اہم ارکان میں سے ایک ہے اور تنظیم کے فیصلہ سازی کے عمل میں اس کی شرکت تعمیری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکا کا سیکرٹریٹ تہران میں وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کی تجویز ایک اہم قدم قرار دیتا ہے اور مثبت نقطہ نظر کے ساتھ اس مسئلے کی حمایت کرے گا۔
"ECO" کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہر سال منعقد ہوتا ہے، جس کی میزبانی رکن ممالک میں سے ایک کرتا ہے، بشمول: آذربائیجان، کرغزستان، قازقستان، ترکی، پاکستان، ایران اور ازبکستان۔
پیر کے روز ایرانی وزیر خارجہ اس اجلاس میں شرکت کے مقصد سے ازبک دارالحکومت تاشقند پہنچے
اقتصادی تعاون تنظیم میں 10 ممالک شامل ہیں: ایران، پاکستان، ترکی، افغانستان، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان، قازقستان، جمہوریہ آذربائیجان اور ترکمانستان۔
تنظیم رکن ممالک کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے اور اس خطے میں تجارتی رکاوٹوں کو بتدریج دور کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔تنظیم کا دوسرا ہدف ان دس ممالک میں انسانی وسائل کی ترقی کے لیے ایک مشترکہ پروگرام تیار کرنا ہے۔
ایکو تجارت، نقل و حمل، توانائی، سیاحت، پیداوار، اقتصادی ترقی، تعاون، شراکت داری اور تعلیمی پروگراموں کی استعداد کار بڑھانے، نقل و حمل اور مواصلات کے ترقیاتی پروگرام کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ