10 نومبر، 2022، 11:56 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84938180
T T
0 Persons

لیبلز

ای سی او تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" اور ای سی او تنظیم کے سیکرٹری جنرل "خسرو ناظری" نے آج بروز جمعرات کو ملاقات اور گفتگو کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں ای سی او کے سیکرٹری جنرل نے اس تنظیم کی تازہ ترین تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ ای سی او کے وزرائے خارجہ کے 26ویں اجلاس کے انعقاد کی تیاریوں کی رپورٹ وزیر خارجہ کو پیش کی۔

اس موقع پر امیرعبداللہیان نے ایک بار پھر ای سی او کے فریم ورک میں اقتصادی تعاون کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی غیر مشروط حمایت پر زور دیتے ہوئے خطے کے ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو اس تنظیم کی اہم ترجیحات میں سے ایک قرار دیا۔

انہوں نے اشک آباد میں ای سی او کے رہنماؤں کے اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی تجاویز کا بھی حوالہ دیا اور ان پر عمل درآمد میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ وہ  دسمبر کو تاشقند میں منعقد ہونے والے ای سی او کے وزرائے خارجہ کی شرکت کریں گے۔

ای سی او تنظیم میں 10 ممالک بشمول اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، ترکی، افغانستان، تاجکستان، ازبکستان، کرغیزستان، قازقستان، جمہوریہ آذربائیجان اور ترکمانستان ہیں۔

واضح رہے کہ ای سی او کی تین ممالک سے 10 ممالک تک توسیع کی 30 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریب اس سال دسمبر میں وزارت خارجہ کے سیاسی اور بین الاقوامی مطالعات کے مرکز میں منعقد ہونے والی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .