بااثر خواتین کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا تہران کی سربراہی ہال میں آغاز

تہران۔ ارنا۔ بااثر خواتین کی پہلی کانفرنس کا مختلف ممالک کے 70 خواتین نمائندوں کی شرکت سے تہران کی سربراہی ہال میں انعقاد کیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، بااثر خواتین کی بین الاقوامی کانفرنس آج جمعہ کی صبح چین، آسٹریلیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، پاکستان، کیمرون، سربیا، آرمینیا، سویڈن، بلغاریہ، جنوبی افریقہ، شام، لبنان اور روس کی بااثر خواتین کی 300 غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی کے ساتھ  تہران کی سربرہی ہال میں شروع ہوئی اور آج رات تک جاری رہے گی۔

یہ کانفرنس تین سطحوں بشمول ثقافتی، سائنسی اور مشہور شخصیات، وزراء اور خاتون اول میں منعقد ہوئی ہے۔

اس کانفرنس میں حصہ لینے والی ایرانی صدر کی اہلیہ "جمیلہ علم الہدی" اور اعلیٰ عہدے داروں کی بیویاں بشمول آرمینیا، برکینا فاسو، عراق، کرغزستان، سربیا، گنی، نائیجیریا اور سری لنکا کے وزیراعظم کی اہلیہ ترکمانستان کی خواتین کی مرکزی کونسل اور شام کے صدر کی خصوصی ایلچی خطاب کریں گی۔

اس پروگرام کے بعد خاتون علم الہدی کی طرف سے خلاصہ پیش کیا جائے گی اور اس کے بعد غیر ملکی مہمان ایرانی خواتین کی کامیابیوں کی نمائش کا دورہ کریں گی۔

شام کے پروگرام میں صدر کی بیویوں کی دو طرفہ ملاقاتیں اور حکام کی تقاریر شامل ہیں۔

نائب خاتون ایرانی صدر برائے خواتین اور خاندانی امور "انسیہ خزعلی" کے مطابق، اس کانفرنس کے موقع پر مختلف ممالک کی تنظیموں کے درمیان 10 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس کانفرنس کی مہمانوں نے کل رات صدر رئیسی سے ملاقات کی تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .