18 جنوری، 2023، 4:59 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85002859
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں کورونا کی شرح اموات پھر صفر ہوگئی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کووڈ- 19 سے متاثرہ کسی بیمار کا انتقال نہیں ہوگیا ہے اور اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 144 ہزار 728 تک پہنچ گئی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ملک میں گزشتہ دن کے دوران کورونا کے حتمی تشخیصی معیاروں کے مطابق مزید 130 بیمار کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے 49افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق،  اب تک کووڈ- 19 سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 ملین 562 ہزار998 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 7 ملین 336 ہزار884 صحتیاب ہوگئے ہیں۔

نیز کورونا سے متاثرہ 202 افراد ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں ہیں۔

اس کے علاوہ اب تک 54 ملین 912 ہزار اور 475 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اب تک 65 ملین 175 ہزار 781 افراد کو پہلی خوراک، 58 ملین 577 ہزار 100 افراد کو دوسری خوراک اور 31 ملین 560 ہزار 294 افراد کو تیسری اور اس سے زیادہ خوراک مل چکی ہے، اور ٹیکے لگائے جانے والوں کی کل تعداد 155 ملین 313 ہزار 175 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا ویکسین کی 6 ہزار 479 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .