امریکہ میں بدستور رنگین لوگوں کے ساتھ نسل پرستانہ اور امتیازی سلوک کیا جاتا ہے: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

یہ بات ناصر کنعانی نے ایک ٹویٹ میں امریکی پولیس کے ہاتھوں 31 سالہ سیاہ فام امریکی استاد کینن اینڈرسن کی خوفناک موت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ حقوق انسانی کے علمبردار اور افریقی-امریکی شہری حقوق کی مہم کے اہم رہنما مارٹن لوتھر کنگ کے دن میں امریکی پولیس کے ہاتھوں 31 سالہ سیاہ فام امریکی استاد کینن اینڈرسن کی خوفناک موت سے پتہ چلتا ہے کہ مارٹن لوتھر کنگ کے قتل سے 5 دہائیوں گزرنے کے باوجود ابھی بھی امریکہ میں سیاہ فاموں کے مساوی شہری حقوق سے لطف اندوز ہونے کےلیے ان کا خواب تعبیر نہیں ہوا ہے اور بدستور رنگین لوگ  اپنے بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں اور نسل پرستانہ سلوک کا شکار ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .