17 جنوری، 2023، 4:58 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85001706
T T
0 Persons

لیبلز

خلیج فارس کا نام قدیم زمانے کا ابدی ورثہ ہے: ایران

تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ خلیج فارس ہزاروں سالوں سے قدیم دستاویزات، نقشوں، سفرناموں اور متن میں ایک ہی نام سے موجود ہے اور ہمیشہ اسی نام سے رہے گا۔

یہ بات ناصر کنعانی نے منگل کے روز عراقی وزیر اعظم سمیت بعض عراقی اداروں اور حکام کی جانب سے خلیج فارس کے لیے جعلی لیبل کے استعمال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کا نام ایک تاریخی، مستقل، دستاویزی اور ناقابل تردید حقیقت ہے۔
کنعانی نے اس بات پر زور دیا کہ کسی نام کے لیے جعلی لیبل کو دہرانے سے حقیقت نہیں بدلتی اور نہ ہی اس کے لیے جواز پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلیج فارس ہزاروں سالوں سے قدیم دستاویزات، نقشوں، سفرناموں اور متن میں اسی نام سے موجود ہے اور ہمیشہ اسی نام سے رہے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu


\

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .