ایرانی فوج دور دراز کے اہداف کو تباہ کرنے کے لیے سمارٹ ہتھیاروں سے لیس ڈرون استعمال کرتی ہے

تہران۔ ارنا۔ ایرانی فضائیہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ آرمی ائیر فورس اپنی جنگی طاقت کو بہتر بنانے کے لیے، دور دراز اہداف کو تباہ کرنے کے لیے سمارٹ اور پن پوائنٹ ہتھیاروں سے لیس ڈرونز کا استعمال کرتی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "مہدی ہادیان" نے کہا کہ آرمی ایئر فورس کی جنگی تنظیم میں، یو اے وی صلاحیتوں کا استعمال ایک اہم مقام رکھتا ہے؛ خاص طور پر یہ کہ ان سسٹمز نے فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کو کامیابی سے انجام دیا ہے اور ڈیزائن کردہ مشنوں میں نمایاں کام دکھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمومی طور پر مشترکہ آپریشنز کے نفاذ نے فضائیہ کی جنگی طاقت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے  اور یو اے وی سسٹمز، معلومات اکٹھا کرتے ہوئے جنگی حالات میں فضائیہ کے لڑاکا آپریشنز کے نفاذ کے لیے ماحول تیار کرتے ہیں۔

ہادیان نے کہا کہ آرمی ایئر فورس، اپنی جنگی طاقت کو بہتر بنانے کے لیے دوردراز اہداف کو تباہ کرنے کے لیے سمارٹ اور پن پوائنٹ ہتھیاروں سے لیس ڈرونز کا استعمال کرتی ہے اور آج، یو اے وی سسٹمز کو ایئر فورس میں ایک غیر متنازعہ طاقت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے وی سسٹمز نے فضائیہ کے کردار اور کارکردگی پر نمایاں اثر ڈالا ہے۔ آج ہم فضائیہ کے مختلف اڈوں اور آپریشنل یونٹس میں مختلف صلاحیتوں کے ساتھ یو اے ویز کی ایک وسیع رینج کی موجودگی دیکھتے ہیں جو ملک کے آسمان کی حفاظت کرتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .