8 جنوری، 2023، 10:14 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84992155
T T
0 Persons

لیبلز

یوکرائنی طیارے کے جائے گرنے پر پھول چڑھائے گئے

شہریار۔ ارنا- شہریار شہر کے خصوصی گورنر نے کہا کہ یوکرین کے طیارے کے جائے گرنے پر اس شہر کے شہداء کے اہل خانہ کی موجودگی میں اس واقعے کی تیسری برسی کے موقع پر پھول چڑھائے گئے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "امیر شفیع زادہ" نے اتوار کے روز ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کی شام کو شہریار کے شہدا کے اہل خانہ کی موجودگی میں یوکرین کے طیارے کے حادثے کی جگہ پر اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک علامتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس علامتی تقریب میں ہم نے لوگوں، حکام اور فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اجتماع کو دیکھا اوریوکرین طیارے 752 کے حادثے کی جگہ پر پاسداران انقلاب اسلامی کے ہیلی کاپٹر سے پھول چڑھائے گئے۔

یوکرائنی طیارے کے جائے گرنے پر پھول چڑھائے گئے

شفیع زادہ نے تہران میں ایک یادگاری تقریب کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے اوائل میں اس واقعہ کی یادگار کے طور پر طیارے کے حادثے کی جگہ پر ایک درخت لگایا گیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 8 جنوری 2020ء کو ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ختم ہونے کے کچھ گھنٹے بعد یوکرین کا طیارہ ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 167 مسافر اور 9 عملے جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایرانی مسلح افواج اندرونی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچیں کہ میزائل انسانی غلطی کی وجہ سے فائر ہوا جس کے نتیجے میں یوکرائنی طیارہ تباہ ہوا، اور معصوم لوگ جاں بحق ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .