30 دسمبر، 2020، 3:25 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84167669
T T
0 Persons
یوکرائنی طیارے کے ہر ایک متاثرین کیلیے 150 ہزار ڈالر مختص کرنے کی منظوری

تہران، ارنا – ایرانی کابینے نے یوکرائن طیارہ حادثے میں ہر ایک متاثرہ افراد کے لواحقین اور پسماندگان کے لئے 150 ہزار ڈالر یا یورو کے برابر رقم مختص کرنے کی منظوری دی ہے۔

ایرانی کابینہ نے آج بروز بدھ گزشتہ سال یوکرائنی طیارے کے واقعے کاشکار ہونے والے ہر ایک کے لواحقین کو 150 ملین ڈالر کی فراہمی کی منظوری دی۔ جو جلد سے جلد دستاویزات کی بنیاد پر مستفید افراد کو رقوم کی ادائیگی کی جانی چاہئے۔

ایرانی کابینہ کے مطابق یوکرائنی طیارے کے واقعے میں متاثرین کی موت کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کو قومیت ، شہریت اور جنس پر مبنی بلا امتیاز اور بلاتفریق اور متاثرین کے ملک کے قوانین کے مطابق ادا کیا جانا چاہئے۔

اس واقعے کے بعد ایرانی ہوا بازی کی تنظیم میں حادثے کے ملوث ممالک کے ساتھ ایران کی کثیرالجہتی ملاقاتیں ہوئی۔ ان مذاکرات میں فریقین نے معاوضے سے متعلق ایک معاہدے پر اتفاق کیا اور ہونے والے حادثے کی حتمی رپورٹ ایران کے ذریعے تیار ہوگی اور جلد شائع کی جائے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 8 جنوری 2020ء کو ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ختم ہونے کے کچھ گھنٹے بعد یوکرین کا طیارہ ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 167 مسافر اور 9 عملے جاں بحق ہوگئے تھے۔
ایرانی مسلح افواج اندرونی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچیں کہ میزائل انسانی غلطی کی وجہ سے فائر ہوا جس کے نتیجے میں یوکرائنی طیارہ تباہ ہوا، اور معصوم لوگ جاں بحق ہوگئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .