نیٹ ورک، جس نے خود کو "زاگرس" کا نام دیا، نے ملک کے اندر اور باہر سے انقلاب مخالف ایجنٹوں کو اکٹھا کیا تاکہ اسلامی نظام کے خلاف سازشیں کی جا سکیں، خاص طور پر حالیہ بدامنی میں۔
اس بیان کے مطابق، سات گرفتار افراد منصوبہ بندی، رہنمائی اور مواد تیار کرنے کے ساتھ ساتھ مظاہروں کے شعلوں کو منظم کرنے اور بھڑکانے میں ملوث رہے ہیں۔ ان کے سوشل میڈیا گروپس اور چینلز کو بھی بلاک کر دیا گیا اور وہ غیر دستیاب ہو گئے۔
صوبے کرمان میں سپاہ پاسداران کے ثاراللہ اڈے کے اعلان میں یہ بھی کہا گیا کہ حراست میں لیے گئے متعدد افراد دوہری شہریت کے حامل تھے جو ملک سے فرار ہونے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن ایسا کرنے سے پہلے ہی انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
سپاہ پاسداران کی انٹیلی جنس ایجنسی ملک کے اندر اور باہر اس نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی شناخت کر رہی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
![ایران نے برطانیہ سے منسلک سات مظاہرین کو گرفتار کر لیا ایران نے برطانیہ سے منسلک سات مظاہرین کو گرفتار کر لیا](https://img9.irna.ir/d/r2/2022/12/25/4/170085035.jpg?ts=1671983480818)
کرمان، ارنا - ایرانی صوبے کرمان میں سپاہ پاسداران کے ثاراللہ اڈے کے تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ اس اڈے نے برطانیہ سے روابط رکھنے والے ایک منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے اور صوبے میں حالیہ مظاہروں کی قیادت کرنے والے سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ایران میں صہیونی جاسوس تنظیم کے ایجنٹوں اور آپریشنل عناصر کے نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا گیا
تہران، ارنا- ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے ایک اعلانیہ میں کہا ہے کہ امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں…
-
ایران کی خفیہ ایجنسیوں کا مشترکہ بیان:
ایران کو تباہ کرنے کیلیے سی آئی اے کا منصوبہ ناکام ہوگیا
تہران، ارنا – ایرانی وزارت انٹیلی جنس اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جنس تنظیم نے…
آپ کا تبصرہ