25 دسمبر، 2022، 10:26 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84979688
T T
0 Persons

لیبلز

کرسمس کی چھٹیوں کے دوران برطانیہ کے ریلوے ملازمین کی ہڑتال

تہران، ارنا - برطانوی ریلوے، میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ ورکرز ایسوسی ایشن RMT کے ہزاروں ورکرز نے ہفتہ کے روز اپنے کام کو بند کر دیا جس سے سہ پہر 3 بجے سے ریل خدمات کی فراہمی مشکل کا شکار ہوگئی ہے۔

اسکای نیوز کے مطابق "ریلوے، میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ" یونین نے اعلان کیا ہے کہ ملازموں کی جانب سے اوور ٹائم کی روک تھام جمعہ کو برطانیہ میں متعدد ریلوے لائنوں کی خدمات میں بڑے خلل کا باعث بنی ۔

منصوبہ بندی کے مطابق ریلوے ملازمین کرسمس کے موقع پر مزید ہڑتال کریں گے۔

ٹرینوں کی کمی کی وجہ سے بہت سے برطانوی شہری کرسمس کی چھٹیوں کے لیے روڈ ٹرانسپورٹ کا رخ کریں گے۔

کمپنی Inrix کے مطابق توقع ہے کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں روڈ ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کے دورانیے میں 14% اضافہ ہوگا۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .