ایرانی صوبے کرمانشاہ میں 76 ہتھیاروں کی ضبطگی اور اسحلہ سمگلنگ کرنے والے 4 گروہوں کی تباہی

کرمانشاہ۔ ارنا۔ صوبے کرمانشاہ کے پولیس سربراہ نے اس صوبے میں اسلحہ سمگل کرنے والے چار گروہوں کو تباہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں کے ارکان سے 76 ہتھیار اور 14,250 کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، جنرل "علی اکبر جاویدان" نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے میں پبلک سیکیورٹی پولیس افسران کو یہ معلوم ہونے کے بعد کہ اسمگلنگ کے متعدد گروہ ملک کی مغربی سرحدوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کرمانشاہ کے شہر میں منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،تو انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایجنٹوں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ان گینگز کے 6 ارکان کی نشاندہی کرنے میں کامیاب ہوئے اور الگ الگ کارروائیوں میں انہیں گرفتار کیا اور ان کی گاڑیوں اور ٹھکانوں کی ضروری جانچ پڑتال کی۔

جنرل جاویدان نے کہا کہ ان تلاشیوں کے دوران 76 ہتھیار جن میں 57 شکار کرنے والے ہتھیار اور 19 کولٹ وسٹ گنز تھے کے ساتھ ساتھ 14,250 کارتوس بھی برآمد ہوئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .