تفصیلات کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے سیستان و بلوچستان کے حساس اداروں کے اہلکاروں نے گزشتہ سال میں مختلف کامیاب آپریشنز کے دوران، 70 دہشتگرد عناصر کی گرفتاری کے علاوہ 6 دھماکہ خیز کھیپوں کی دریافت، ایرانی قومی سلامتی کیخلاف 12 کاروائیوں کی روک تھام اور تکفیری گروہوں سے وابستہ 6 دہشتگرد عناصر کی ہلاکت کو اپنے سفید کارنامے میں درج کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار صوبے سیستان و بلوچستان کے حساس ادارے کے سربراہ نے پیر کے روز ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس صوبے کے حساس اداروں کے اہلکاروں جنہیں امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں کے نام سے پہچانا جاتے ہیں، نے گزشتہ سال کے دوران منشیات اسمگلنگ کرنے والی منظم یافتہ نیٹ ورکس پر کاری ضرب لگایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 50 ٹن مختلف قسم کی منشیات ضبط کرنے سمیت، 135 مسلح کاروائیوں کو ناکام بنانے اور 70 اسمگلنگ کرنے والے گروہوں کی گرفتاری، 200 مختلف قسم اسلحے اور 27 دستی بموں کی ضبطگی اور ایرانشہر میں دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے 8 افراد کی رہایی، ان کے بہادرانہ اقدمات میں سے چند ہیں۔
انہوں نے ایران کے نئے شمسی سال کو "پیداوار کا فروغ" کا سال قرار دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حساس اداروں کا مقصد اتحاد، استحکام اور مذاہب اور نسلوں کے درمیان یکجہتی کو فروغ دینے اور قیام سلامتی کیلئے سیاسی، سلامتی اور عدالتی اداروں کے مابین تعاون اور بڑھتی ہوئی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔
انہوں نے صوبے سیستان و بلوچستان کی بے پناہ صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس صوبے کے مواقع کو خطرہ میں ڈالنے اور اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ حائل کرنے والوں کا سختی سے مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے اس صوبے میں معاندانہ جاسوس خدمات اور جاسوس نیٹ ورکس کی تباہی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے سیاسی، معاشی اور ثقافتی اداروں کے منتظمین، طلباء، فوجیوں، ملازمین کی آگاہی دینا، اس ادارے کے حفاظتی اقدامات میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام زمان عج کے گمنام سپاہیوں نے سیستان و بلوچستان میں بغیر کسی شناختی دستاویزات کے موجود ایک ہزار غیر ملکی پناہ گزینوں کی نشاندہی کی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ