یہ بات بوری بوریسُف نے منگل کے روز جنوبی جزیرے کیش میں ایران کی فضائی اور ہوابازی کی صنعتوں کی گیارہویں بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایران اور روسی فیڈریشن کے درمیان تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش روس کی خلائی ٹیکنالوجی سے زیادہ واقف ہونے کا ایک مثالی موقع فراہم کرتی ہے۔
بوریسف نے کہا کہ روسی خلائی ایجنسی ایرانی فریقوں کے ساتھ مذاکرات کا خیرمقدم کرتی ہے تاکہ خلائی صنعت سے متعلق تجربات کا تبادلہ کیا جا سکے۔
ایران کی فضائی اور ہوابازی کی صنعتوں کی گیارہویں بین الاقوامی نمائش جو آج سے شروع ہوا، 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔
ایران، روس، چین، ایتھوپیا اور دیگر ممالک کی تقریباً 90 کمپنیاں اس ایونٹ میں اپنی تازہ ترین ایرو اسپیس کامیابیوں کی نمائش کریں گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
خیام سیٹلائٹ کی لانچنگ ایران کیساتھ خلائی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کا پیش خیمہ ہے: روس
13 دسمبر، 2022، 9:02 PM
News ID:
84969495
کیش، ارنا - روسی خلائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے مشترکہ تعاون سے ایرانی خیام سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ دونوں ممالک کے درمیان خلائی تعاون کو مزید وسعت دینے کا پیش خیمہ ہے۔
متعلقہ خبریں
-
خیام سیٹلائٹ کے تمام نظاموں کی درست کارکردگی کی تصدیق کی گئی
تہران، ارنا - ایرانی خلائی تنظیم نے اعلان کیا کہ خیام سیٹلائٹ کے تمام سسٹمز کی درست کارکردگی…
-
خیام سیٹلائٹ کے مزید تین ورژن کی تیاری ایران کے ایجنڈے میں شامل
تہران۔ ارنا- ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں کی شرکت سے خیام سیٹلائٹ کے…
-
خیام سیٹلائٹ ایرانی سائنسی اعزازات کی تاریخ کا ایک اور سنہری ورق ہے: ایران
تہران - ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خیام سیٹلائٹ ایرانی سائنسی اعزازات کی تاریخ…
-
خیام سیٹلائٹ کا لانچ ایران اور روس کے درمیان تعاون بڑھانے کی واضح علامت ہے: نیویارک ٹائمز
تہران، ارنا – نیویارک ٹائمز اخبار نے کہا ہے کہ روس کے ذریعہ ایرانی خیام سیٹلائٹ کا لانچ دونوں…
آپ کا تبصرہ