8 دسمبر، 2022، 1:19 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84964865
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی عوام کو آزادی کے نعرے کے ساتھ دھوکہ نہیں دے سکتے ہیں:ایرانی صدر

 تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایرانی عوام آزادی کے نعرے کے ساتھ بیوقوف نہیں بنتے ہیں، انہیں آزادی کو فروری 1979 کے انقلاب میں ملی ۔

یہ بات ایرانی صدر نے جمعرات کے روز شہر رباط کریم کے لوگوں کے اجتماع میں خطاب کرتےہوئے کہی۔

انہوں نے ایرانی عوام آزادی کے نعرے کے ساتھ بیوقوف نہیں بنتے ہیں، انہوں نے آزادی کو فروری 1979 کے انقلاب میں حاصل کیا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اب تک دشمن نہیں چاہتا تھا کہ ہم اس مقام تک پہنچیں، وہ ہماری خوشحالی ، آزادی اور ترقی نہیں چاہتا تھا، افغانستان کے حالات دیکھ لیں، افغانستان میں 35 ہزار معذور بچے ہیں، وہ ایران کے لیے ایسے حالات کو چاہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس ترقی کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے اور یہ پیشرفت دشمن کو ناراض کر سکتی ہے، دشمن پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی برآمدات کے روکنے میں بہت ناکام ہوا اور یہ دشمن کے غصے کی وجہ ہے اور ہم نے اعلان کیا کہ ہم پہلے سے زیادہ برآمد کر رہے ہیں، تجارتی توازن منفی سے مثبت کی طرف چلا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .