یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے منگل کے روز سرائیوو میں بوسنیا اور ہرزیگوینا کے وزیر خارجہ بیسرا ترکوویچ سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ بوسنیا اور ہرزیگووینا کو دیرینہ دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ بلقان اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے ساتھ رہے گا۔
فریقین نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں دہشت گردی کی کارروائی میں شیراز کے شہر شاہچراغ میں بے گناہ ہم وطنوں کی شہادت پر بوسنیا اور ہرزیگوینا کے وزیر خارجہ کے تعزیتی پیغام کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مثبت قرار دیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے مفادات کی بنیاد پر اقتصادی ،زراعت، سیاحت اور کان کنی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروع پر زور دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے شمال-جنوب اور مشرقی- مغربی راہداریوں کے راستے میں ہمارے ملک کی جیو پولیٹیکل پوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے اس سلسلے میں بوسنیا کے ساتھ تعاون کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی تیاری پر زور دیا۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ ملک کے حالیہ واقعات اور امریکہ اور کئی یورپی ممالک کی جانب سے ان فسادات کی پشت پناہی اور اندرونی حالات کے بارے میں جھوٹی اور غلط خبروں کو پھیلانے کے حوالے سے بات چیت کی۔
بوسنیا اور ہرزیگوینا کے وزیر خارجہ بیسرا ترکوویچ نے کہا کہ بوسنیا کے عوام جنگ کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
فریقین نے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ پابندیوں کے خاتمے کیلیے مذاکرات، فلسطین، یمن اور یوکراین کے علاقائی مسائل اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ