یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے منگل کے روز اپنے بوسنیائی ہم منصب بیسراتوکوویچ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بوسنیا کے عوام کو ملک میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ ایران بلقان خطے اور بوسنیا کو اپنا دوست سمجھتا ہے اور پہلے کی طرح ان کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ ایران اور بوسنیا اور ہرزیگووینا کے درمیان تجارتی تبادلوں میں گزشتہ 9 مہینوں کے دوران کوویڈ کے بعد کے دور میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہم نے آج دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کو فعال کرنے اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے یوکرین میں جنگ کے جاری رہنے پر تہران کی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران ہمیشہ جنگ کا مخالف رہا ہے چاہے وہ یوکرین میں ہو یا کہیں اور۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ