4 دسمبر، 2022، 6:36 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84961212
T T
0 Persons

لیبلز

برطانیہ میں ہڑتالوں کی لہر اور فوج سے حکومت کا ممکنہ استعمال

تہران، ارنا - برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس ملک کی حکومت اگر ضرورت پڑی تو عوامی ہڑتالوں کے روکنے کیلیے فوج سے مدد لے گی۔

یہ بات برطانیہ کی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے ندیم زہاوی نے 'اسکای نیوز' کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہو اس ملک کی حکومت ہڑتالوں کے کنٹرول کیلیے فوج سے مدد لے گی۔

زہاوی نے ہڑتالوں کو کم کرنے کے لیے فوج کے استعمال کو مفید سمجھا اور کہا کہ اگر ضروری ہو تو فوج ایمبولینس ڈرائیوروں کی جگہ لے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونینوں کو ہمارا پیغام یہ ہے کہ اب ہڑتال کا وقت نہیں ہے۔ بات چیت کرنے کا وقت ہے ۔ لیکن مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنا ایک درست اور ذمہ دارانہ کام ہے۔

زہاوی نے کہا کہ اس ملک میں مہنگائی اور افراط زر کے اضافے کا ذمہ دار روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ہے اور دعویٰ کیا کہ پیوٹن توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .