4 دسمبر، 2022، 6:03 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84961195
T T
0 Persons

لیبلز

ایران نے یورپ میں مظاہروں کو دبانے کا مذاق اڑایا

تہران، ارنا - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ برطانیہ، جرمنی، فرانس، کینیڈا اور آسٹریلیا میں عوام کے مظاہرے اچھے نہیں ہیں اور سخت سلوک کے مستحق ہیں، لیکن ان کے نشانہ بنائے گئے ممالک میں فسادات اچھے ہیں اور حمایت کے مستحق ہیں!

یہ بات ناصر کنعانی نے آج بروز اتوار اپنی ایک ٹویٹ میں کہی۔

ایران نے یورپ میں مظاہروں کو دبانے کا مذاق اڑاتے ہوئے کہاکہ موت اچھی ہے لیکن پڑوسی کیلیے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ، جرمنی، فرانس، کینیڈا اور آسٹریلیا میں عوام کے مظاہرے اچھے نہیں ہیں اور سخت سلوک کے مستحق ہیں، لیکن ان کے نشانہ بنائے گئے ممالک میں فسادات اچھے ہیں اور حمایت کے مستحق ہیں!

کنعانی نے فسادیوں سے نمٹنے کیلیے یورپی ممالک کے سربراہان بالخصوص برطانیہ کے وزیر اعظم کے دوغلے رویے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان حکومتوں کے سربراہ دہشت گردی کو اچھے اور برے میں تقسیم کرنے کے بعد بدامنی اور احتجاج کے لیے اپنے نظریات کو بھی پیش کرتے ہیں۔ موت اچھی ہے لیکن پڑوسی کے لیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومتوں کے حکام جنہوں نے اپنی تاریخ میں کروڑوں ہلاکتوں کے ساتھ بغاوتوں، سازشوں، مداخلتوں اور بہت جنگیں انجام دی ہیں، حال ہی میں دوسرے ممالک میں خود کو انسانی حقوق کے محافظ کے طور پر ظاہر کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .