ایرانی صدر سیدابراہیم رئیسی جنہوں نے گزشتہ روز بحریہ کے قومی دن کی مناسبت سے ایران کی بحریہ کے ماڈل یونٹس کی پریڈ کے دورے کیلیے جاسک بندرگاہ کا دورہ کیا تھا، آج بروز پیر سہند ڈسٹرائر کی یاد میں یادگاری دفتر میں بحریہ کے قومی دن کو مبارکباد پیش کی۔
انہون نے کہا کہ ہم نے بحریہ فورسز کی بھرپور کوششوں میں طاقت اور جدت کے آثار کو دیکھا۔
رئیسی نے کہا کہ سرحدوں کی سیکورٹی، سمندروں میں طاقتور موجودگی، سمندر میں جہاز رانی اور تجارتی سرگرمیوں کا تحفظ، بندرگاہوں میں اقتصادی سرگرمیوں کی حمایت، جدید آلات اور ہتھیار، یہ سب سپریم لیڈر کی رہنمائی اور تعاون کا نتیجہ ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اللہ تعالی ہماری مسلح افواج اور سپریم کمانڈر کو سلامت رکھے۔
آپ کا تبصرہ