28 نومبر، 2020، 3:33 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84127129
T T
0 Persons
ایران میں تیار "دنا" ڈسٹرائر جنوری میں بحریہ بیڑے میں شامل ہوگا

تہران، ارنا- ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک میں تیار کردہ دنا ڈسٹرائر جنوری میں بحریہ بیڑے میں شامل ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمرل "حسین خانزادی" نے ہفتے کے روز نیوی فورس کی قومی دن کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں دفاعی اور فوجی ساز و سامان کے شعبے میں ملکی ماہرین کی نئی کامیابیوں کی نقاب کشائی ہوگی جن میں دنا ڈسٹرائر بھی شامل ہے۔

خانزادی نے کہا کہ یہ ایک راکٹ لانچر، تیز رفتار، طاقتور اور بھر پور صلاحیت رکھنے والا ڈسٹرائر جس نے اپنے تمام ٹیسٹ پاس کر لئے ہیں اور وہ  جنوری میں نیوی میں شامل ہونے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنا ڈسٹرائر اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ دفاع کے زیر اہتمام اور نیوی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور یہ بالکل ملکی ساختہ ہے۔

خانزادی نے کہا کہ دنا راکٹ لانچر ڈسٹرائر گزشتہ سال میں ایرانی بحریہ میں شامل چار ڈسٹرائر کے چین میں شامل ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .