ارنا رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید "ابراہیم رئیسی" نے یوم بحریہ کی آمد کے موقع جاسک بندرگاہ کے دوسرے سمندری علاقے میں حاضر ہوکر پر اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے ماڈل یونٹس کی پریڈ کا دورہ کیا۔
اس پریڈ میں موجود یونٹوں میں سہند اور البرز ڈسٹرائرز، فجر کلاس اور سرک کلاس فریگیٹس، تنب جہاز، ہرمز کلاس لینڈنگ کرافٹ، ہیلی کاپٹر، غدیر اور فاتح آبدوزیں اور ہیلی کاپٹر سکواڈرن شامل تھے۔
صدر نے فوجی یونٹوں کی پریڈ دیکھنے کے لیے سہند ڈسٹرائر کے ڈیک پر جانے سے قبل بحریہ کی کامیابیوں کی نمائش کا بھی دورہ کیا۔
اس تقریب میں صدر کے دفتر کے سربراہ، وزیر دفاع، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف اور بحریہ کے کمانڈر، صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ