ارنا رپورٹ نے المنار کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ صہیونی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اس ریاست کی ٹرینوں کے مرکزی سرور میں غیر معمولی تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی ریاست کی ٹرینوں کے مرکزی سرور کو ہیکرز نے ہیک کر لیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹرینوں کے مرکزی سرور کے رکنے کی وجہ سے تمام ٹرینوں کی آمدورفت رات 9 بجے تک معطل کر دی گئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ تکنیکی مسئلہ اتوار کی صبح تک حل نہیں ہو سکے گا۔
دوسری جانب عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت آحارونوت نے بھی لکھا ہے کہ بلیک میجک نامی ایک ہیکر گروپ نے اسرائیل میں متعدد ویب سائٹس کو ہیک کرکے ان سائٹس کے مرکزی صفحات کو غیر دستیاب کردیا۔
تقریباً دو ہفتے قبل میڈیا ذرائع نے تل ابیب میٹرو کی تعمیراتی کمپنی کے خلاف بڑے پیمانے پر سائبر حملے کی اطلاع دی تھی جو ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی ہے۔
صہیونی ریاست کے مختلف فوجی، سیکورٹی، اقتصادی ڈھانچے اور اہم مراکز اور تنصیبات خاص طور پر حالیہ مہینوں کے دوران متعدد بار سائبر حملوں کا نشانہ بنی ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ